امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی قومی کپتان نہ کرسکا

جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی پاکستانی کپتان نہ کر پایا۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ون ڈےٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved