ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے جرمنی کے شہر میگدے برگ میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی مذمت کی ہے جہاں جمعے کی شام ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی اور کم از کم دو افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ڈرائیور کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں متثرین کے اہل خانہ اور جرمن حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔سعودی عرب نے ہر قسم کے تشدد کے خلاف اپنے مضبوط مقف کا بھی اعادہ کیا۔