ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے سکول فنکشن میں ایک ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔اداکاروں کی تقریب میں آنے کے موقع کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ ہو رہا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور ان کی علیحدگی، ناراضگی یا طلاق کی افواہیں صرف افواہیں ہی ہیں۔گاڑی سے اتر کر تینوں رشتے دار ایک ساتھ ہی سکول میں اندر جانے کیلئے آگے بڑھے۔اس موقع پر ایشوریا رائے کو اپنے سسر امیتابھ بچن کو سنبھالے تو دوسری جانب ابھیشیک کو ایشوریا کا دوپٹہ اٹھائے دیکھا گیا۔