کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤںنے صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، بلوچستان کے اہم مسائل اور تحفظات سے صدرمملکت کو آگاہ کیاصدر نے (آج)ہفتہ کووزیراعلیٰ بلوچستان کو اسلام آباد طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی ،سینیٹرسردارمحمدعمر گورگیج ،وزیراعلیٰ کے مشیران سردارغلام رسول عمرانی،میر علی حسن زہری ،سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے جمعہ کو صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ملاقات میںبلوچستان کی سیاسی اور حکومتی صورتحا ل سمیت دیگر اہم مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے صدر کو اہم معاملات پربریفنگ دی جس کے بعدصدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کو آج ہفتہ کی شام سات بجے ایوان صدر طلب کرلیااس موقع پربلوچستان میںحکومتی امور،عمومی صورتحال ،مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔