اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے جلد اپنی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم بھی رابطے میں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نہیں سمجھتا پیر کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مذاکرات متاثر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر فیصلہ ان کے حق میں آیا اور وہ بری ہوگئے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، فیصلہ خلاف آنے پر تحریک انصاف کی طرف سے بھی مذاکرات کا عمل معطل نہیں ہوناچاہیے۔