کولمبو(این این آئی)سری لنکا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں کے آخری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کے اعلامیے کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 30 دسمبر کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ2جنوری 2025کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں ویلنگٹن پہنچیں گی جہاں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جنوری 2025 کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری 2025 کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11جنوری 2025 کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔