امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سری لنکا کے پاس حیرت انگیز نیا ٹیلنٹ ہے، مالک جافنا ٹائٹنز

کینڈی (این این آئی) افتتاحی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ سری لنکا کی اگلی نسل کے کرکٹ ستاروں کے لئے ایک افزائش گاہ ثابت ہو رہی ہے ، جس میں جافنا ٹائٹنز ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ بین الاقوامی مہارت کو شامل کرنے کی قیادت کررہے ہیں۔ جانک پاٹل کی کی ملکیتی ٹیم نے پہلے ہی اس اسٹریٹجک نقطہ نظر کے بھرپور اثرات کو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ ٹیم کے مالک جانک پاٹل نے جافنا ٹائٹنز کے مختلف کرکٹ شعبوں میں میں پھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جافنا ٹائٹنز کا خیال اس وقت آیا جب گزشتہ برس امریکہ میں ٹی 10 ہوا، جہاں ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ٹیم تھی۔ لیکن پھر سری لنکا میں ٹی 10 کھیلنے والی ایک پوری قوم کو دیکھ کر ہم ناقابل یقین حد تک پرجوش ہو گئے اور یہی اس کے پیچھے بنیادی خیال تھا۔امریکہ میں ٹی 10 سے سری لنکا تک اس کامیاب توسیع کے بعد جانک پاٹل نے سری لنکا کی کرکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ ملک کے امیر کرکٹ ورثے اور بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ کی وجہ سے کیا۔ جانک پاٹل کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے گزشتہ برسوں میں حیرت انگیز کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور اب میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے نئے ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیں۔جانک پاٹل خاص طور پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کس طرح ٹی 10 فارمیٹ نوجوان ٹیلنٹ کے لئے ایک مثالی امتحان کے میدان کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریوین میتھیو جیسے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹی 10 میں ایک کھلاڑی پورے کھیل کو بدل سکتا ہے اور یہ حالات نئے کرکٹرز کو متحرک فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved