امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران اشرف اور طلحہ انجم کی نئی فلم ‘کٹر کراچی’ کا ٹریلر جاری

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات کے میزبان عمران اشرف اور ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ‘کٹر کراچی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی ہے، فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک کی جھلک نظر آتی ہے۔عمران اشرف اس فلم میں ایک ‘مافیا باس’ کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جو روشنیوں کے شہر پر حکمرانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، دوسری طرف طلحہ انجم اپنے مقام کے دفاع کے لیے آخری حد تک لڑنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں، فلم میں کنزہ ہاشمی کا انداز بھی روایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔ٹریلر دیکھ کر شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی کہانی کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی نے متاثر کیا ہے، فلم 20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved