امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کا متعلقہ ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی واپسی پر زور

اقوام متحدہ (این این آئی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد نمبر 2763 منظور کی جس میں 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی (طالبان پابندی کمیٹی) کے مانیٹرنگ گروپ کے اختیار میں 14 ماہ کی توسیع کردی گئی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ قرارداد کی منظوری کے بعد ایک وضاحتی بیان میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ قرارداد اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردی کی حمایت یا دیگر ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ چین نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ قرارداد کے تقاضوں پر عمل درآمد کریں، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو مضبوط کریں اور داعش، القاعدہ اور ای ٹی آئی ایم/ ٹی آئی پی سمیت تمام دہشت گرد قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ قرارداد افغانستان کو معاشی اور انسانی چیلنجوں

سے نمٹنے، بینکاری اور مالیاتی نظام کی بحالی اور افغان مرکزی بینک کے اثاثوں کو افغان عوام کے فائدے کے لیے استعمال کرنے میں مدد کی ضرورت کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر افغانستان کے منجمد اثاثوں کو مکمل طور پر واپس کریں، افغانستان پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں بند کریں اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے افغانستان کی کوششوں کی حمایت کریں۔ گینگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ قرارداد افغانستان میں جامع حکمرانی کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور افغانستان میں خواتین اور نسلی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ قرارداد میں 1988 کی پابندیوں پر نظر ثانی کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملنی چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved