امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے’ خواجہ آصف

لاہور( این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے،جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہونے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے ، مذاکرات کے بارے میں جو بیانات آرہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے کچھ بیان آتے ہیں، بہنوں کے لاہور سے کچھ اور خیبر پختوانخواہ سے بشری بی بی کے کچھ بیانات آتے ہیں، ان کے بیانات میں کوئی ہم آہنگی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حالات معمول پر ہیں، مختلف پارٹیاں ہیں یہاں ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں،پارٹیوں کے اپنے اہداف ہوتے ہیں جسے پانے کیلئے ایسے بیانات آتے رہتے ہیں۔یونان کشتی حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ ہمارے سسٹم کی ناکامی ہے،حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے سمجھتا ہوں اس معاملے کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے،لوگ جائیدادیں بیچ کر اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں، چند ماہ بعد ان کے بچوں کی لاش آتی ہے یا جیلوں میں ہوتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سارا سسٹم بردہ فروشوں سے ملا ہوا ہے، یہ لوگ بچوں سے جو پیسے لیتے ہیں وہ اوپر تک بانٹے جاتے ہیں۔ جو لوگ ان کو روکنے والے ہیں وہ بھی پیسے لیتے ہیں، جس سسٹم کو انہیں روکنا ہے وہ کمپرومائزڈ ہے، میں ہر سطح پر اس معاملے پر آواز اٹھائوں گا، اسمبلی میں بھی بولوں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved