امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین سالانہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تیار ہے ، چینی میڈ یا سروس

بیجنگ (این این آئی)سی جی ٹی این کے ذریعہ کئے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق 92.4 فیصد جواب دہندگان چین کے معاشی نکتہ نظر کے بارے میں پراعتماد ہیں اور انہیں توقع ہے کہ چین عالمی معاشی نمو کے انجن کے طور پر کلیدی کردار ادا کرے گا اور عالمی معیشت میں مزید یقین کا باعث بنے گا ۔سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ، جس میں نئے قائم کردہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اور کھپت کی نمو میں نمایاں اضافہ ہوا جب کہ سامان کی تجارت میں مضبوط نمو دیکھی گئی ۔سروے میں ، 90.7 فیصد جواب دہندگان نے چین کی معیشت کی صلاحیت اور لچک کی تصدیق کی۔ 88.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ صارفین کی پالیسیاں ، جیسے پرانی مصنوعات کے لئے ٹریڈ ان پروگرام ، چین کی گھریلو کھپت کو متحرک کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 89.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کے بغیر عالمی معاشی بحالی کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ 87.2 فیصد افراد چین کی اعلی سطح کے کھلے پن سے فائدہ اٹھانے اور اس کے ترقیاتی مواقع میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ۔بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں ، چین کی جامع اقتصادی عالمگیریت کے فروغ کے حوالیسے سروے میں ، 91.9 فیصد جواب دہندگان نے جنوب-جنوب تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کے عملی اقدامات کی تعریف کی۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 5142 سے زیادہ افراد نے رائے کا ظہار کیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved