امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے روئیے میں تبدیلی آئی، خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے روئیے میں تبدیلی آئی ہے لیکن خلوص نہیں ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی، وہ لوگ اسپیکر اسمبلی کے پاس بیٹھے رہتے ہیں چائے بسکٹ کھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،ہماری حکومت کی طرف سے کوئی ایسی مذاکرات والی صورتحال ہی نہیں بنی کہ ہم ریسپانڈ کریں، فی الحال تو وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ہماری دو شرائط ہیں، وہ منظور کی جائیں ،کوئی کہتا ہے غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں، ان کی طرف سے کوئی کمیٹی کمیٹی کھیل رہا ہے ، اب کمیٹی بھی بنا دی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپس میں وہ لڑ رہے ہیں پہلے آپسی لڑائیاں ختم کریں، عمران خان کے آگے جو چیلے ہیں وہ کچھ اور کہتے ہیں جبکہ بشری بی بی کچھ اور کہتی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کچھ اورکہتی ہیں، عہدے دار لوگ بھول ہی گئے ہیں کہ کون عہدیدار ہے اتنی بولیاں اور آوازیں آتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی یونیفائیڈ قسم کی آواز آئے تو اس کو ہم رسپانڈ بھی کریں، میڈیا میں آرہا ہے کہ وہ این آر او چاہتے ہیں، ان کے تین حملے فیل ہوئے ،جنرل فیض کی چارج شیٹ کے بعد ان کے روئیے میں تبدیلی آئی ہے لیکن خلوص نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے فریقین میں خلوص ہونا بہت ضروری ہے، بصورت دیگر مذاکرات پہلے دن ہی سے ناکام ہوتے ہیں، وہ مذاکرات نہیں ڈرامہ ہوتا ہے، میرے خیال میں خلوص نام کی کوئی چیز بانی پی ٹی آئی سے لے کر کسی میں نہیں ہے اور انکی کیمسٹری میں خلوص نامی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی مذاکرات ہم نے کرنے ہیں ہماریاقتدار یا ان کے اقتدار کا جھگڑا نہیں بلکہ ملک وقوم کی خیرخواہی ہمیں منظور ہے لیکن ابھی تک ہمارے پاس ان کی طرف سے مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی، ان کی طرف سے غیر مشروط مذاکرات کی کال آئے، ملک اور امن کی خاطر مذاکرات میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم لیکن خواہشات کی تکمیل کیلئے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تفصیل تو مجھے معلوم نہیں لیکن کوئی نہ کوئی قانونی اور آئینی چیز کا دروازہ ضرور تھوڑا کھلا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved