لاہور ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے اخراجات کیلئے 20 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سب انسپکٹر نوید اقبال کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے، پنجاب ہائی وے پٹرول کے لانگری مبشر شہزاد کو ٹانگ کے علاج کیلئے 04 لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر حسن محمد اور ہیڈ کانسٹیبل کامران ناصر کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے، انسپکٹر منظور احمد، سب انسپکٹر نسیم احسن بٹ کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت علی اور کانسٹیبل محمد صابر بلال کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر یقینی بنائی جا رہی ہے۔آر پی اوز اور ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔