کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں ڈاکٹروں نے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی 801 گرام وزنی پتھری نکال دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے بھاری گردے کی پتھری نکالنے کا آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی اسپتال میں ہوا۔
ریٹائرڈفوجی کے گردے سے 801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی۔ گردے سے نکالی گئی پتھری 5.26 انچ لمبی، ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی نکالے جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کرلیا۔اس سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پاکستان میں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔