امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ،کسی صورت انتشاریوں ،فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،کسی صورت انہیں انتشاریوں اور فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ، 2 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کر دی گئی ہے جہاں پر پہلی بائیو مکینک لیب کے علاوہ تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی ،فیڈریشنز ریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بنیں ہوئیں ہیں ،ان کے معاملات اور امور کو درست کرنا اولین ترجیح ہے ۔ وہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی ،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ ، کھیلوں کی فیڈریشنز کے نمائندوں کے علاوہ چاروں صوبوں سے گیمز میں حصہ لینے کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت، جوش جذبہ ہے جو کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھول سکتا ہے ۔گزشتہ چند سالوں سے کھیلوں پر توجہ نہیں دی جاسکی ، آج کا یہ پروگرام سات سال بعد ہورہا ہے حالانکہ ہر دو سال پر بین الصوبائی گیمز کا انعقاد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو آگ لگانے اور خونی کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ، کھیلوں کے میدانوں کی بجائے نوجوانوں کو ریاست کیخلاف لڑنے کا سبق دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق 2 ارب 60 کروڑ روپے لاگت سے ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔گیمز میں حصہ لینے کے بعد گولڈ ،طلائی یا سلور میڈل لینے والے کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا اور انہیں عالمی معیار کی سہولیات اور تربیت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادارہ جاتی کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تمام وفاقی اور خودمختار سرکاری اداروں کوپابند بنایا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے لئے ملازمتیں ،بھرتی کے لئے کھیلوں کا کوٹہ اور کھیلوں کے لئے سکالرشپ کی سہولت فراہم کریں گے ۔ رانا ثنا اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محنتی اور کام کرنے والے افسر ہیں انہوں نے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لانگ ایتھلیٹ پروگرام تربیت دیا ہے جس کے لئے بہترین ایتھلیٹس کا چنائوکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات درست نہیں تھے ،اسی لئے ایپلٹ کورٹس ،الیکشن کے لئے رولز اور قوائد بنائے گئے ہیں بعض لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ان کے معاملات میں مداخلت کی گئی ہے ،ایساکچھ نہیں ہے ،ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو ساتھ لیکر آئے ہیں،حکومت چاہتی ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز میں الیکشن مزید شفاف ہوں ،فیڈریشن کو پارکنگ پلیس سے باہر نکالنا چاہتے ہیں تاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے والے لوگ آگے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مقام قابل رشک نہیں ہے ،25 کروڑ عوام کے حساب سے اولمپکس ، ورلڈ گیمز،سیف گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ تعداد میں حصہ لینا چاہیے اوراس کیلئے ضروری ہے کہ فیڈریشنز کو فعال کیا جائے ،فیڈریشنز معاملات کو بہتر کریں حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزاردہ نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز 19 دسمبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری رہیں گی۔ یہ گیمز قومی یکجہتی، امن اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہیں، جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ایس بی نے بتایا کہ اس ایونٹ میں 15 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، تیراکی اور کبڈی جیسے دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے علاقوں کا نام روشن کریں گے۔ یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے شاندار ورثے کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ یہ گیمز مستقبل کے چیمپئنز کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved