امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چینی وزیرِ خارجہ کی مصری ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (این این آئی)چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چین کے داراالحکومت بیجنگ میں مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین اور مصری وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران مشرقِ وسطی میں امن کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینا چاہیے۔چینی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ شام کی خود مختاری و سالمیت کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اندرونی اتحاد مضبوط بنانے، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول میں فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل، اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی کے لیے نیا پائیدار سیکیورٹی فریم ورک ضروری ہے، چین مشرقِ وسطی میں امن، استحکام، ترقی و خوش حالی کے فروغ کا حامی رہے گا، مشرقِ وسطی کے تمام ممالک کا طویل المدت قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔چینی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مصر کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعلقات نئی سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved