امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریما خان سے متعلق تبصرے پر مشی خان ناصر ادیب پر برس پڑیں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مشی خان ساتھی اداکارہ ریما خان بارے تبصرہ کرنے پر ڈرامہ رائٹر ناصر ادیب پر برس پڑیں۔مشی خان نے انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ بعض لوگ سوچ سے عاری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے معاشرتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو دوسروں، خاص طور پر اداکاراں کے ماضی پر بات کرنے کا بہت شوق ہے پوڈکاسٹ کے نئے ٹرینڈ میں لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ کیا بولنا ہے اور کتنا بولنا ہے۔مشی خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناصر ادیب جیسے تجربہ کار شخص سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریما ان کی بہت اچھی دوست ہیں، اور ہر ملاقات میں محبت و عزت سے پیش آتی ہیں۔مشی خان نے مطالبہ کیا کہ ناصر ادیب کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے، چاہے وہ باتیں درست ہوں یا غلط۔ اداکارہ نے کہا کہ 25سالوں میں انسان کی زندگی بدل جاتی ہے ریما خان نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر بدل لیا ہے، اور ان کے خاندان اور متعلقہ افراد کو بھی ایسے بیانات سے تکلیف پہنچتی ہے۔مداحوں نے مشی خان کے اس موقف کو سراہا اور انہیں ریما خان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔دوسری جانب معروف اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بھی ناصر ادیب کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved