امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کا ایک بار پھر غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10 ویں اجلاس میں دو قراردادیں منظور کی گئیں جن میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل نے دونوں قراردادوں کے خلاف ووٹ دیا۔جمعرات کے روز ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ دونوں قراردادیں بین الاقوامی برادری کے جائز مطالبے کی نمائندگی کرتی ہیں اور کچھ انفرادی ممالک کی جانب سے اپنے اتحادیوں کا تحفظ اور چشم پوشی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ہم نے بین الاقوامی قانون کے اطلاق میں انتخاب اور دوہرے معیار کا ایک غیر معمولی پیمانہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا تاکہ غزہ بھر میں رسد کی موثر تقسیم اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر دو ریاستی حل کو ازسرنو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدامات کی مزاحمت کرنی چاہئے۔ چین جلد از جلد جنگ کی صورتحال میں ٹھہراو لانے ، خطے میں امن بحال کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved