امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صدر آصف سے چینی وفد کی ملاقات، زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں چین کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا اور چین کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔صدر مملکت نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو سٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور چین اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے، گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ترقی دینا میرا وڑن تھا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صدر نے کہا کہ سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved