امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپریم کورٹ، سندھ کی جیلوں میں اصلاحات کیلئے ذیلی کمیٹی کی تشکیل

کراچی (این این آئی)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سندھ میں جیلوں کا جائزہ لے کر اصلاحاتی پیکیج کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، آئی جی سندھ، بیرسٹر حیا ایمان زاہد و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد جیلوں کے اہم مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا، چیف جسٹس نے قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور قانون کے مطابق برتا کی ہدایت کی۔اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی نے 3 سال سے زائد قیدیوں کے زیر التوا مقدمات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔اعلامئے مطابق جیلوں کے اصلاحاتی پیکیج کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد علی شاہ، جبکہ بیرسٹر حیا ایمان زاہد کوآرڈینیٹر ہوں گی۔کمیٹی کے اہداف میں قیدیوں کے مسائل کا حل، پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی پروگرامز متعارف کرانا شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سپریم کورٹ اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ کامیاب ماڈلز کو ملک کے دیگر صوبوں میں نافذ کرنے کی سفارشات بھی دی جائیں گی۔چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آنے والے سائلین کے مسائل کو خوش اخلاقی اور موثر انداز میں حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں، بدتمیزی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی، عملے کے مسائل، ترقی اور سروس سے متعلق معاملات حل کیے جائیں گے۔چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ عملے کے مسائل کے حل کیلئے برانچ رجسٹری کے دورے کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved