امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کینیڈا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کو بد نام کرنے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کے مسئلے کو استعمال کیا اور چینی شہریوں پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں۔ یہ چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت پر مبنی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں چین کی مفادات اور ساکھ کو نقصان پہنچانا بند کرے اور متعلقہ چینی افراد پر غیر قانونی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹائے۔قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کی حفاظت کرنے کے لئے چین تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved