امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ادارے ، عدلیہ کیرم بورڈ حکومت کو الیکشن کی طرف جانے پرمجبورکریں، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہے ،بلومبرگ نے کہاہے ہم ڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکا،یہ معاشی ایمرجنسی لگاناچاہتے ہیں، ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے ۔

ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 50فیصدٹیکسٹائل فیکٹریاںبند ،11فیصدترسیلات کم ہوئی ہیں،50فیصدمہنگائی ہے،زیادہ ڈیجیٹل اکائونٹ لاپتہ ہیں،10لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں،مزید ایک کروڑلوگ غربت کی لکیرسے نیچے جا چکے ہیں،غیرملکی کمپنیاں ملک چھوڑکرجارہی ہیں،5ڈالرخیرات نہیں مل رہی یہ بے مقصدغیرملکی دوروں پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے مارے چوک چوراہے میں لوٹ مارکررہے ہیں، مشکلات اورآفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہرنہیں ہوتے ،سیاست کیلئے ریاست کودائوپرلگادیاہے ،حکومت بیگناہ ورکروں کورات کوگھروں سے اٹھارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری دائوپرلگادی دوسری طرف عوام کوغربت کے سمندر میں ڈبودیا،ساری سیاسی نااہلی ناکامی حکومت کی ہے ،اب ملبہ کسی اورپرڈال رہی ہے ،میں اداروں اورعدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈحکومت کو الیکشن کی طرف جانے پرمجبورکریں ورنہ نہ رہے گابانس نہ بجے گی بانسری ،ٹرین چھوٹ جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved