امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں مںظور کرلیں۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار 200 پی ٹی آئی کارکنوں کو لاہور پولیس کے حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد جبکہ ان کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے کہا کہ لاہور پولیس صرف اڈیالہ جیل میں ان کارکنوں سے تفتیش کرسکتی ہے۔ لاہور پولیس نے 3تھانوں میں درج 9مئی قبل کے مقدمات کی تفتیش درخواستیں دائرکی تھی۔ لاہور پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے لاہور لے جانا چاہتی تھی۔لاہور پولیس آڈر ملتے ہی تفتیش شروع کردے گی۔ شامل تفتیش کرنے اور حوالگی درخواست میں تحریک انصاف کا کوئی مرکزی رہنماء شامل نہیں ہے۔

پشاور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں منظور ہو گئی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ بشری بی بی کے وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزارہ پر مختلف شہروں میں کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں، انہیں گرفتار ہونے کا خدشہ ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ معلوم اور نامعلوم تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کی 14جنوری تک حفاظتی ضمانت منطور کرلی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved