اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں 7خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین جبکہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد امین شہید کو خراج عقیدت کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہید لانس نائیک محمد امین کی بلندی درجات کی دعاء اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔