اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں سات خوارجوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین جبکہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد امین شہید کو خراج عقیدت کیا ہے۔ جاری بیان میں صدر مملکت نے لانس نائیک محمد امین شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے، دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔