امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

متحدہ عرب امارات کا ایک اور امدادی قافلہ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل

دبئی(این این آئی )متحدہ عرب امارات سے انسانی امداد لے کر ایک اور قافلہ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے۔امارات کے خبر رساں اداے کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد آٹے کی کمی کو دور اور متاثرہ خاندانوں کی سپورٹ کرنا ہے۔یہ اقدام ان مشکل حالات میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ پہنچنے والے امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک جن پر 100 ٹن آٹے کے تھیلے لدے ہیں، پانچ ہزر گیلن کی گنجائش والے چار پانی کے ٹینکر اور دو سیوریج ٹینکر شامل ہیں۔امارات کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی قافلوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے، ہر ایک امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک شامل تھے۔اب تک امارات نے زمینی راستے سے27 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا ہے۔ متحدہ عرب امارات غزہ میں انسانی اور امدادی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس اقدام کا مقصد بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved