امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، اجتماعی کوششوں کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، مسائل کو حل کریں اور اپنی آنے والی نسل کے لئے اور پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا راستہ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن انسانی حقوق کے عظیم مقصد کو برقرار رکھنے اور ان کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، یہ ہماری ترجیح ہے اور حکومت سب کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 1400 سال قبل اسلام اور نبی کریم ? نے بنیادی انسانی حقوق اور انسانوں کی برابری کا درس دیا تھا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کو اپنی تاریخی تقریر میں عقیدہ، ذات اور مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر زور دیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج انہوں نے قوم، نسل اور پوری انسانیت کے سامنے فخر کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے اس سلسلے میں مزید کام کرنے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، مسائل کو حل کریں اور اپنی آنے والی نسل کے لئے اور ملک کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا راستہ بنائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اگرچہ یہ ان کی آئینی ذمہ داری نہیں تھی لیکن انہوں نے دیگر صوبوں کے رہائشیوں کو بھی مختلف تعلیمی اور مالیاتی اقدامات میں مدد فراہم کی۔انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے دور میں اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا جس میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ، میرٹ پر سکالر شپس اور لیپ ٹاپ دینے جیسے منصوبوں میں تمام صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر بھی شامل تھے۔انہوں نے ملتان میں خواتین پر تشدد کے خلاف مرکز کے قیام، جنوبی پنجاب میں سکالرشپ کے ساتھ زیور تعلیم پروگرام اور اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 90,000 بچے بھٹے پر مزدوری کرنے پر مجبور تھے جنہیں بعد میں سکولوں میں داخل کرایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام حصوں سے 1000 گریجویٹس کو اعلیٰ ترین تکنیکی علم اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین بھیج رہی ہے۔انہوں نے وزیر قانون کو ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ اپنے ہم منصب کے ساتھ اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے وزیر قانون اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 10 دسمبر 1948 کو دنیا نے انسانی حقوق کے اعلامیہ کو اپنایا جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ انسانوں میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اعلامیہ کی تقریباً تمام شقیں حضور نبی اکرمۖ کی تعلیمات پر مبنی ہیں اور انہیں پاکستان کے آئین میں بھی شامل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں تفاوت کو دور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو اس ذمہ داری کو ایک مشن کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق تمام صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مقررہ اہداف پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کے میدان میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کا ذکر کیا جس میں زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی، آواز ایپ، قانونی مسائل پر 24/7 مدد کی خدمات اور انسانی حقوق سمیت مختلف کمیشنوں کا کام شامل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved