امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا۔اسٹار اسپورٹس کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور بھارت باؤلر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔20 سیکنڈ کی ویڈیو میں جلد آرہا ہے بھی لکھا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایونٹ کے براڈکاسٹرز کو بھی آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے باضابطہ اجرا کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اب بھی حتمی طور پر کچھ طے نہیں ہوا ہے، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ‘ہائبرڈ’ ماڈل پر رضامند ہوچکا ہے تاہم، دیگر رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے جو شرط عائد کی ہے، بھارت اس پر رضامند ہوچکا ہے ، جس کے تحت اگر بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی بھارت میں شیڈول کسی بھی ایونٹ میں نہیں جائیگا اور 3 سال تک دونوں ٹیموں کے دوران میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں، انہوں نے محسن نقوی کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved