اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کوطلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے منگل کی صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں امن وامان اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔