امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کی پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 500 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (این این آئی)رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی جانب سے پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں توسیع جاری ہے ، تکنیکی جدت طرازی نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ایک عالمی معیار کا پون بجلی کا صنعتی نظام تعمیر کیا گیا ہے ، جس نے توانائی کی سبز تبدیلی کی رفتار کو تیز کردیا ہے۔ چند روز قبل چین کی جانب سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی ا?ف شور ونڈ ٹربائن صوبہ جیانگ سو میں اسمبلی لائن سے اتری۔اس ونڈ ٹربائن کا قطر 260 میٹر تک ہے ، ہوا حاصل کرنے کا ایریا 7 معیاری فٹ بال فیلڈز کے برابر ہے ، اور ایک ٹربائن کی سالانہ پیداوار 62 ملین کلو واٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تبت میں دنیا کے سب سے اونچائی پر قائم پون بجلی کے منصوبے کا آخری یونٹ بھی کامیابی کے ساتھ فعال ہو گیا ہے ،اور یوں اسے پوری صلاحیت کے ساتھ آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ مختلف سمندری علاقوں میں، چین کی نصب شدہ پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اس سال 45 ملین کلو واٹ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے،تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ، چین کی انسٹال کردہ پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 500 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ، جو دنیا کی کل نصب شدہ پون بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 50 فیصد ہے۔ صنعتی چین کے لحاظ سے ، چین دنیا کا سب سے بڑا پون بجلی کے سامان کی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین کی ونڈ ٹربائنز، بلیڈز اور جنریٹرز کی پیداواری صلاحیت عالمی مارکیٹ میں بالترتیب 60 فیصد، 64 فیصد اور 73 فیصد ہے۔ 2023 میں ، دنیا کے ٹاپ پانچ نئے انسٹال ونڈ ٹربائن سپلائرز میں سے چار چین سے تعلق رکھتے ہیں ، اور اس دوران مجموعی طور پر 671 ونڈ ٹربائنز برآمد کیے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved