ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں، خطے کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔