واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ملک بھر میں سپلائی کیے جانے والے دودھ میں برڈ فلو کی علامات کو چیک کرنے لیے سخت احکامات جاری کردیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے وائرس کے پھیلا کے پیش نظر آرڈرز جاری کیے ہیں جس میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ قومی دودھ کی سپلائی کو برڈ فلو کے لیے ٹیسٹ کیا جائے، سیکریٹری زراعت ٹام ولسیک نے بتایا کہ حکام جانوروں کے ریوڑ میں وائرس کے تیز پھیلا سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔برڈ فلو نے ریاست کیلیفورنیا میں 500 سے زیادہ ڈیری فارمز کو متاثر کیا ہے، مارچ سے لے کر اب تک ملک بھر میں 700 سے زیادہ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔