لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعابھی کی ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اورچیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام مشہود احمد خان ،رکن پنجاب اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ، اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ، ذولفقار احمد بھنڈر ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد اور حافظ میاں محمد نعمان نے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ اس موقع پر حلقوں کے امور پر گفتگو اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم اور اسپیکر ملک محمد احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبہ پنجاب کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔