امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر گھس کر دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر ایک شخص کو غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ منگل کے روز پیش آئے اس واقعے میں، مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر پوچھا، “بشنوئی کو بلاؤں؟” پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سلمان خان کو پہلے ہی گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے ساتھیوں سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔ بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو ان کے 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کے حوالے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔پچھلے ماہ، ایک دھمکی آمیز پیغام ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجا گیا تھا، جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا جس میں سلمان خان اور بشنوئی دونوں کے نام تھے۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو وہ اپنے گیت نگار کو بچا کر دکھائیں۔پولیس نے چند ہفتے پہلے 32 سالہ بھیخا رام عرف وکرم کو کرناٹک کے حویری سے گرفتار کیا تھا، جو سلمان خان کو دی گئی سابقہ ??دھمکیوں میں ملوث تھا۔ اسے مزید تفتیش کے لیے مہاراشٹرا کی اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (ATS) کے حوالے کیا گیا تھا۔لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، اور معافی نہ مانگنے پر ان کے والد سلیم خان کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved