امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت؛ بھارتی وزیر کھیل کا بیان بھی آگیا

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آگیا۔ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے حالات کھیلوں اور بھارت کیلئے سازگار نہیں ہیں۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست سے جوڑتے ہوئے پاکستان ٹیم نے نہ بھیجنے کا مقصد کھلاڑیوں کی حفاظت قرار دیا اور کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردانہ سرگرمیوں اور سرحد پار سے ہونے والی سرگرمیوں پر قابو نہیں کرتا ہندوستانی ٹیم دورہ نہیں کرے گی۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت اور ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی گھٹنوں پر لاکھڑا کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک موقف رکھا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آیا تو آئندہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی بھارت کے بجائے اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔ادھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی اور اپنے فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کا حتمی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 7 دسمبر کو ہوگا۔بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا، اسی طرح ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران بھارت میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved