امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام معاملات ہوسٹ ایگریمنٹ میں شامل کرنے پر اصرار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے دعوے پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی نے کوئی ردعمل سامنے نہیں اّیا ہے، تاہم بھارت کی رضامندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں طے ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے کے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے سخت موقف اپنایا جبکہ معاملات کو حل طلب بنانے کیلئے فارمولا بھی پیش کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک حتمی طور پر اس فارمولے پر آمدگی سے متعلق کوئی اعلامیہ نہیں آیا تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اس فارمولے پر راضی ہوگیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved