ریاض(این این آئی )سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ریاض میں زکوة، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران کروشیا کے ہم منصب مارکو پریموراک سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد الجدعان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ گلوبل اکانومی اور فنانس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر خزانہ سے انڈونیشیا کے ہم منصب سری مولیانی اندراوتی اور انڈین وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری سے بھی ملاقات کی، علاوہ ازیں سعودی عرب نے کروشیا، کوسوو سمیت کئی ملکوں کے ساتھ ٹیکس اور کسٹم تعاون بڑھانے کے لئے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔معاہدوں پر دستخط ریاض میں زکو، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران کیے گئے، واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 70 سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے جس میں 90 کے قریب مقامی اور عالمی اداروں کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔