صوابی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گورنر کے پی کو اجلاس کیوں بلانا پڑا؟ ایگزیکٹو اس صلاحیت سے محروم ہے،صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہے، گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ کو اے پی سی بلانی چاہیے تھی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، مدارس کے معاملے پر فیصلہ قوت سے کریں گے، صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال ہے۔