بولاوائیو(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل لی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔زمبابوے کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔4 میچز برابر بھی ہوئے جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔