اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست (آج) جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائیگا۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج) جمعرات کو درخواست کی سماعت کریں گے۔