کراچی (این این آئی)شہرمیں معتدل موسم کیساتھ خنک راتیں برقراررہ سکتی ہیں،بدھ کو شہرمیں دوسرے روزبھی بلوچستان کی معمول سے تیزرفتارہوائیں چلیں،صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثرہوئی۔کراچی میں بدھ کودوسر ے روزبھی بلوچستان کی شمال مشرقی خنک ہوائیں اثرانداز رہیں، معمول سے قدرے تیزہواں کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔صبح کم سے کم پارہ 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، بدھ کی صبح شہرکی فضاں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں بدستورشہرکا رخ کرسکتی ہیں جس کے نتیجے میں معتدل موسم کے ساتھ خنک راتوں کا سلسلہ اگلے چندروزتک برقراررہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کوکم سے کم پارہ 16جبکہ جمعے کو14ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔