اسلام آباد (این این آئی)ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسلا دھاربارش اور برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی، سوات، وادی کالام، وادی کاغان اور بالاکوٹ کے پہاڑ روئی کے سفید گالوں سے ڈھک گئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں اس وقت سرد ہواں کا راج ہے جبکہ کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ملک بھر میں بارش سے موسم مزید سرد، برفباری کے باعث راستے بند، سیاحوں کو روک دیا گیااس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔