اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے، نہیں لگتا آئندہ ان کا کوئی ایسا شو ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 24نومبر کا احتجاج 9مئی 2تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے، نہیں لگتا آئندہ ان کا کوئی اور شو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی۔ خواجہ آصف نے زور دیا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں ۔وزیر دفاع نے کہا کہ عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی والے بھی آپس میں لڑ رہے ہیں۔