امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب کو 2030 تک مزید ایک لاکھ 75 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ضرورت

ریاض(این این آئی)ایک نئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو 2030 تک اضافی ایک لاکھ 75 ہزار ہیلتھ کیئر ملازمین کی ضرورت ہے۔ ان ملازمین میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی ضرورت ہو گی ۔ یہ ضرورت ہیلتھ ورکرز کی قلت اور بڑھتی آبادی کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کی بنا پر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کو اضافی طور پر لگ بھگ 69 ہزار ڈاکٹروں، 64 ہزار نرسوں اور 42 ہزار الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی ضرورت ہوگی۔صحت کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ طب یا نرسنگ میں شامل نہیں ہوتا مگر صحت کے انتظام ، تکنیکی مسائل، تشخیص، بحالی اور دیکھ بھال کے دیگر شعبوں میں معاونت کرتا ہے۔

کولیئرز انٹرنیشنل میں ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن اور پی پی پی کے ڈائریکٹر منصور احمد نے مشرق وسطی میں صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ اس وقت تقریبا 2 لاکھ 32 ہزار افراد پر مشتمل طبی عملہ غیر ملکی ہے۔صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سعودائزیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر ان ملازمتوں میں سے زیادہ تر کو سعودی شہریوں کے ذریعے پر کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے خطہ دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لاتا ہے طبی پیشہ ور افراد کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved