نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے مداح محمد ارمان ملک کو دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن انہوں نے ویرات کوہلی سے مشابہت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ارمان ملک کو بھارتی ٹیم کی کٹ پہنے ویرات کوہلی کی نقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نوجوان نے خود کو ویرات کوہلی کا ڈائی ہارٹ فن قرار دیا اور لکھا کہ ‘آئیڈیل کی طرح نظر آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔