بغداد(این این آئی)عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے اس بات کی تردید کے بعد کہ شامی فوج کے عسکری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عراقی دھڑے گزشتہ دو دنوں کے دوران شام میں داخل ہوئے ہیں پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف)نے شام میں داخل ہونے کی تردید کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پی ایم ایف کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنے جنگجوئوں کے شام میں داخلے کی واضح طور پر تردید کردی۔انہوں نے زور دیا کہ پاپولر موبلائزیشن فورسز عراق سے باہر کام نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی کی ہدایات میں محاذوں پر موجودگی میں اضافہ اور یونٹوں کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ انہوں نے یہ کہہ کر نتیجہ اخذ کیا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے براہ راست اثرات عراق کی قومی سلامتی پر پڑ رہے ہیں۔