ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سنگاپور کے سینئر وزیر ٹیوچی ہیان نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سنگا پور کے سینئر اور قومی سلامتی کے رابطہ وزیر ٹیوچی ہیان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن ، چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور مملکت میں سنگا پور کے سفیر ایس پریم جیت و دیگر عہدیدار موجود تھے۔قبل ازیں سعودی نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الدائود نے سنگا پور کے سینئر وزیر کا خیرمقدم کیا۔علاوہ ازیں سنگا پور کے سینئر وزیر نے وزیر مملکت برائیخارجہ امور اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی۔