ریاض(این این آئی)سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے لوکلائزیشن میں اضافے کی مہم کے تحت ملازمت کے معاہدوں کی قوی پلیٹ فارم کے ذریعے تصدیق کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت کے ذیلی پلیٹ فارم قوی کے ذریعے مملکت میں آپریشن اینڈ مینٹیننس کے شعبوں سے منسلک مقامی کارکنوں کے ورک ایگریمنٹس کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا ورکنگ فورس کے معاہدوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ ان تمام نجی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جو سرکاری اداروں سے منسلک ہیں ان کے علاوہ ایسی کمپنیاں جن میں سرکاری کی شرکت کم ازکم 51 فیصد ہو۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس سے تعلق رکھنے والے وہ ادارے جو شہروں کی صفائی، شاہراہوں کی اصلاح ومرمت، کیٹرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی مینٹیننس وغیرہ سے منسلک ہیں ان پر یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے مقامی کارکنوں کی تعداد میں اضافے کے لیے قوی پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل ایگریمنٹس کریں تاکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کے شعبے میں سعودائزیشن کا مقررہ ہدف حاصل کیا جائے۔