امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی مکمل شرکت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی مکمل شرکت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں ہم نے مختلف قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورکس کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ، آئی سی ٹی خصوصی افراد کے حقوق کے ایکٹ 2020 ء کا نفاذ ایک تاریخی کامیابی ہے، اس ایکٹ میں زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی بہتر رسائی، پیشہ ورانہ تربیت، ملازمت کے مواقع اور ایک جامع ماحول کی ضمانت دی گئی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم معاشرے کے تمام شعبوں میں معذوری کے حامل افراد کے حقوق، فلاح و بہبود اور شمولیت کے فروغ کیلئے خصوصی افراد کا عالمی دن منا رہے ہیں ، آج کے دن ہم خصوصی افراد اور ان کے خاندانوں کی استقامت ، ہمت اور قابل ِ قدر کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی مکمل شرکت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں ہم نے مختلف قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورکس کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے ہے، آئی سی ٹی خصوصی افراد کے حقوق کے ایکٹ 2020 ء کا نفاذ ایک تاریخی کامیابی ہے، اس ایکٹ میں زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی بہتر رسائی، پیشہ ورانہ تربیت، ملازمت کے مواقع اور ایک جامع ماحول کی ضمانت دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایکٹ کے تحت خصوصی افراد کے حقوق کیلئے کونسل کا قیام معذوری کے حامل افراد کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر کی جانب اہم قدم ہے، یہ کونسل خصوصی افراد کے حقوق اور بہبود کے لئے پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کے ساتھ ساتھ آگاہی کے لئے ایک مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصی افراد کیلئے خصوصی تعلیم و تربیت کی اہمیت کا ادراک رکھتا ہے، اس سلسلے میں ہم نے خصوصی افراد کی مختلف ضروریات پورا کرنے کیلئے خصوصی تعلیمی مراکز اور پیشہ وارانہ تربیتی اداروں کا ایک ملک گیر نیٹ ورک تیار کیا ہے، خصوصی افراد کی خود انحصاری اور انہیں معاشرے کا کارآمد رکن بنانے کیلئے یہ مراکز خصوصی افراد کو ضروری مہارتوں اور تعلیم سے آراستہ کریں گے۔ مزید برآں سرکاری ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ کے نفاذ سے معذوری کے حامل افراد کو روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگرچہ خصوصی افراد کیلئے کافی اقدامات کئے گئے ہیں مگر ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے، ہمیں معاون ٹیکنالوجی اور عوامی مقامات تک ان کی رسائی بڑھانے اور سازگار قانونی، سماجی اور معاشی حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزگار، کھیل، تعلیم اور دیگر سماجی و اقتصادی سرگرمیوں سمیت تمام شعبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے، ہمیں خصوصی افراد کو معیاری تعلیم، ہنر، صحت کی سہولیات، مہارتوں اور قابلیت کی بنیاد پر روزگار اور ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرکے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔صدر مملکت نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں ہماری مدد کریں جہاں خصوصی افراد کے ساتھ عزت کا برتاؤ کیا جائے اور انہیں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ضروری وسائل مہیا کئے جائیں، آئیے ، مل کر ایک ایسے جامع پاکستان کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر فرد کو اس کی اہلیت سے قطع نظر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved