ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے 2023-24ء میں92کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔فہرست میں تامل اداکار تھلاپتی وجے بھی شامل ہیں جنہوں نے 80کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا، فہرست میں مطابق سلمان خان 75کروڑ، امیتابھ بچن 71کروڑ اور ویرات کوہلی 66کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور ہیں، جنھوں نے 20کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔